the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
مناسب اسکولوں کا انتخاب کرنے مولانا حافظ پیر شبیر احمد کا مشورہ
حیدرآباد 27مئی ( بھارت نیوز ) مولانا حافظ پیر شبیر احمدصدر جمعیتہ علماء تلنگا نہ و اے پی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ماہ مارچ کے اوا ئل میں تعلیمی آغاز شروع ہو تا ہے ،ہر کو ئی اپنے اولاد کے لئے اچھے اسکول کی تلاش میں رہتا ہے ‘ تا کہ ان کی اولاد کو اچھی سے اچھی تعلیم حا صل ہو ۔ یہ کو شش خوش آئند ہے ، ا سکے ساتھ سا تھ اس بات کی بھی کوشش کریں کہ ہماری اولاد ایسے اسکولس میں تعلیم حا صل کرے جہا ں عصری تعلیم کے سا تھ سا تھ دینی تعلیم کا ماحول بھی ہوتا کہ ہما ری اولاد مستقبل میں علمی عملی اور اخلا قی اقدار کی حامل بنے ،اور حب الوطنی کے جذبہ سے سر شارہونے کے سا تھ سا تھ اطا عت نبوی ﷺکا خو گر بنے، اورجدید ٹکنا لو جی ،معا شیات ،طب وغیرہ سے بھی روشناس ہو نے کے سا تھ سا تھ قرآن و سنت اور فقہ سے بھی بہر ور ہو۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس باتکی ہے کہ ہماری نئی نسل ان با توں سے آگا ہ بھی ہو جا ئے جن کی بدو لت معا شرے میں امن و آمان ،را حت ،سکون اور شعور نصیب ہو تا ہے اور معا شرہ میں ایک با اخلاق ،سنجیدہ محب وطن اور نیک سیرت انسان و جود میں آئے ،انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی اولاد کی تر بیت کے



سلسلہ میں اس طرح کے اسکول کا انتخاب نہ کریں تو یہی بچے کل وا لدین کا سہا را بننے کے بجا ئے وا لدین کے لئے وبال جان بن جائینگے ،اس کے سا تھ سا تھ دینی تعلیمات ،اخلاقی اقدار اور اسلا می شعا ئر کو اجنبیت کی نگاہ سے دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ریا ستی جمعیتہ علماء کی جانب سے ہر سال سیرت النبی ﷺ کو ئز مقابلہ منعقد کر تے ہیں جس سے اس بات کا پتہ چلا ہے کہ اکثر بچوں کو آپ ﷺ کے متعلق آسان سے سوا لات کے جوابات بھی یاد نہیں ہیں ،انہوں نے کہا کہ الحمد للہ اس وقت بہت سے اسکول اس طرز پر قا ئم ہو رہے ہیں اور کام کررہے ہیں ،جن اسکولس میں اس طرح کا نظام نہیں ہے ان کو بھی اس بات کی طرف تو جہ دینا چا ہئے کہ روزانہ آدھ گھنٹہ دینی تعلیم کے لئے وقت نکا لیں انہوں نے کہا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز ہونے کو ہے ‘گھروں میں وا لدین کو اپنے بچوں کی اسلامی دینی اور دنیاوی تر بیت کر تے رہنا چا ہئے تا کہ وہ مستقبل میں اپنے ملک اور وا لدین کانام روشن کریں اور دنیوی اور اخروی کا میا بیوں سے بھی ہمکنار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح انگریز ی تعلیم میں آگے بڑھنے کے لئے اولاد کو ٹیو شن کے ذریعہ تعلیم دی جا تی ہے اسی طرح دینی تعلیم کے لئے بھی ایک استاذ کو متعین کیا جا ئے ۔ ( بھارت نیوز )
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.